فرانس: عرب شہری نےخاتون پولیس اہلکار کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خلیجی ملک تیونس نژاد شہری کے چھریوں کے وار سے خاتون پولیس اہلکار دم توڑ گئیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے جنوب مغربی علاقے میں قائم پولیس اسٹیشن پر عرب نژاد شہری نے خاتون پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پیرس سے 60 کلومیٹر دور قصبے ریمبولیٹ میں اسٹیشن پر ایک اور پولیس افسر کی فائرنگ سے حملہ آور بھی زخمی ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ اسٹیشن کے محفوظ دروازے پر دوپہر 2بج کر 20 منٹ پر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک خاتون پولیس اہلکار کی عمر 48 سال تھیں۔