مشکل وقت میں دعائیں ہندوستان کے شہریوں کیساتھ ہیں۔فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ہماری دعائیں ہندوستان کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ہندوستان کے شہریوں کے ساتھ ہیں، خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو۔ آمین۔