پی پی رہنما شیری رحمان نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ملک میں کورونا کی بلند سطح کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔ شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر این سی او سی کے کورونا کے آج کے اعداد و شمار شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی کوروناکی مثبت شرح بلند ہے، اب وقت ہےکہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بندکردی جائیں۔