نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں میں نوکریوں کیلئے تیار کرنا جامع منصوبہ بندی کی اولین ترجیح ہے۔ عاصم سلیم باجوہ
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں میں نوکریوں کے لئے تیار کرنا ہماری جامع منصوبہ بندی کی اولین ترجیح ہے۔ ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے اردگردتکنیکی اداروں کے کلسٹرز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ فری زون میں قائم ہونے والی صنعتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیزی سے تعمیر کے مراحل میں ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ گوادر ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی عمارت کی تعمیر کی چار تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور سی پیک ترقی کررہا ہے۔