وزیر اعظم شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ: پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کے دورے کے دوران پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے تاکہ قیدیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جو جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات اور مجموعی نظام کی بہتری کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرے گی۔رانا ثنااللہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرنے کے لیے افسران شامل ہوں گے۔