پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی ہوگی: پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا

پاکستان نے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی ہوجائے گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا،گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام نے کی۔