وزیراعظم نے مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنیکا حکم جاری کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لے لیا اور حکام کو آئندہ ماہ کے آغاز تک صورتحال پر قابو پانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا 6 ارب میں ایل این جی کا جو ایک جہاز مل رہا تھا، وہ قوم کو20 ارب میں پڑ رہا ہے۔ عمران حکومت کا یہ ظلم قوم کو اس سال 500 ارب سے زائد میں پڑے گا۔دوسری طرف لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے رمضان المبارک میں تو لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے۔