لوئردیرمیں سیکیورٹی فورسزنے شدت پسندوں کا حملہ پسپا کردیا، فورسزکی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آورمارے گئے

سرکاری ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے جندول مسکینی درہ میں فورسزکی چیک پوسٹ پرشدت پسندوں نے حملہ کردیا جسے فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے سرحد پارسے فورسزکی چیک پوسٹوں پرراکٹ حملے بھی کیے تاہم سیکیورٹی اہلکارمحفوظ رہے اوربھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچ حملہ آوروں کوہلاک کردیا۔