اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی کے علاقے گواک میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٓٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے نام معلوم ہوسکے ہیں اور نہ ہی ان کي کوئی اور شناخت سامنے آسکی ہے ، گولہ باری کے ساتھ ساتھ فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے