پاک فوج نےاسامہ کیخلاف آپریشن میں مدد فراہم کرنےسےمتعلق امریکی صحافی کےالزامات کی تردید کردی
پاک فوج نے اسامہ پرنئی کتاب میں امریکی صحافی کے دعوے کو من گھڑت قرار دے دیا۔ پاک فوج کےترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان اور پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے امریکی صحافی رچرڈ منیٹر کی اسامہ پر نئی کتاب کے اس دعوے کومسترد کردیا کہ آئی ایس آئی کے کرنل نے اسامہ کی تلاش میں سی آئی اے کی مددکی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ نئی کتاب میں یہ دعویٰ کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے حکام نے اسامہ کے ٹھکانے کی اطلاع امریکی حکومت کو دی تھی وہ سرا سر غلط ہے۔ آئندہ چند دنوں میں منظر عام پر آنے والی کتاب میں امریکی صحافی نے کہا کہ آئی ایس آئی کے کرنل نے اسامہ آپریشن کے پانچ ماہ قبل دسمبردوہزاردس میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کو جا کر اطلاع دی ۔