کراچی میں اغواء کی وارداتوں اورلڑائی جھگڑوں کے نتیجے میں رات سے اب تک تین افراد جاں بحق ہوگئے
گلستان جوہر بلاک ٹو سے بائس سالہ عبدالقیوم کی لاش ملی جسے اغواء کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، کورنگی ڈھائی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پچیس سالہ سلمان کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول کوچھریاں مارکرقتل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن تھانے کے قریب ایک نوجوان کی لاش ملی جسے اغواء کے تشدد کرکے مارا گیا تاہم پولیس لاش کی شناخت نہ کرسکی ادھرجامعہ کلاتھ مارکیٹ اللہ والی مسجد کے قریب موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص نعمان زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔