صدر زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر اسلام آباد میں جاری ہے۔

صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے سینیر رہنما بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جبکہ اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا ستائیس اگست کو وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہے۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات پر بھی غورکیا جا رہا ہے۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم اور صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی ۔ ملاقات میں توہین عدالت کیس کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی۔ اسکے علاوہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔