نوازشريف کي زير صدارت وفاقي کابينہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے قومی ايکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کایبنہ کے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اورملک کی داخلی سیکیورٹی کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کا ایجنڈ ایک سوبیس نکاتی ہےجس میں وزارتوں کی کاردگی کا جائزہ بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزرا اپنی وزارتوں سے متعلق وزیراعظم نوازشریف کوبریفنگ دیں گے۔ اجلاس کے آغازپرشہید شجاع خانزادہ اور دیگر شہدائے اٹک کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی گئی۔