لیاری ایکسپریس وے پر نصرت منگھن کے عملے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ گاڑی میں جیل انتظامیہ کے 8 اہلکار سوار تھے
آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن کے مطابق جیل اسٹاف حیدرآباد سے کراچی آ رہا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، علاقہ پولیس اور رینجرز کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پر موٹرسائکل نہیں آتی اور نہ ایسی کوئی گاڑی نہیں ملی ہے جس پر فائرنگ کی گئی ہو۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے پھرتی دکھاتے ہوئے جیل اسٹاف کی متاثرہ گاڑی کو دوبارہ جائے وقوعہ پر پہنچا دیا جس پر میڈیا کے نمائندے اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ایک بار پھر لیاری ایکسپریس وے پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جیل اسٹاف کی گاڑی کا نمبر جی ایس 8261 ہے۔ڈرائیور خرُم علی کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار چار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ایس پی عابد قائم خانی کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں آئی جیل جیل خانہ جات سندھ کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔ سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا کو چاہیے کہ وہ سرکاری گاڑی کو ذاتی استعمال میں لانے پر بھی بازپرس کریں۔۔
کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے اسکواڈ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نےفائرنگ کی تاہم نصرت منگن گاڑی میں موجود نہیں تھے ۔
ذرائع کے مطابق لیاری ایکسپریس وے پرعیسیٰ نگری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آئی جی جیل خانہ جات کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن گاڑی میں موجود نہیں تھے، آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق ان کا عملہ معمول کے مطابق ہفتے کو حیدرآباد جاتا ہے، نامعلوم افراد مسلح افراد نے ریکی کے بعد اسکواڈ میں شامل گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے آئی جی جیل خانہ جات کے اسکواڈ پر فائرنگ کرنےوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔