چین کی نئی اقتصادی پالیسی کےباعث ایشین مارکیٹس میں شدید مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے
اوپن مارکیٹ میں مسابقت کے خاتمے اور چینی یو آن کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کار عدم تحفظ کا شکار نظر آتے ہیں ،جاپان کی نکی انڈیکس پانچ ماہ میں پہلی مرتبہ انیس ہزار پچھتر کی سطح پر آ گئی ہے،جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹس میں بھی تین فیصد تک گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ،آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں سات سے گیارہ فیصد تک کمی آئی ہے شنگھائٰ سٹاک ایکسچینج ایک سو نو پوائنٹس گر گیا ہے ،سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین مسابقتی مارکیٹ میں درماینے طبقے کا ختمہ کرنا چاہتا ہے ،وہ جو پراڈکٹ مارکیٹ میں لاتے ہیں چینی حکومت اس سے کم قیمت پر وہی چیز مارکیٹ میں لے آتی ہے اسی لیے سرمایہ کاروں کا اعتماد چین پر سے اٹھ گیا ہے