امریکی وزیردفاع جم میٹس نے بدھ کے روز انقرہ میں سینئر ترک عہدیداروں سے ملاقات کی
امریکی وزیردفاع جم میٹس نے بدھ کے روز انقرہ میں سینئر ترک عہدیداروں سے ملاقات کی، جس کا مقصد علاقائی استحکام اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل اور واشنگٹن کی جانب سے شام کی کرد ملیشیا کو ہتھیار فراہمی پر ترکی کے تحفظات دور کرنا تھا، ترکی شام کی کرد ملیشیا کو ایک دہشتگرد گروپ سمجھتا ہے، اپنے ایک روزہ دورے میں وزیردفاع میٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیردفاع نورتن کینکلی سے بھی ملاقات کی، کرد گروپ وائی پی جی کی فوجی امداد میں اضافہ کر رہا ہے، یہ وہ گروپ ہے جو شام کے شہر رقہ کو داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لئے لڑ رہا ہے، داعش نے رقہ کو اپنا دارالخلافہ بنایا ہوا ہے، وائی پی جی پر یہ الزام لگاتا ہے کہ وہ گرد باغی گروپ پی کے کے، کی ایک شاخ ہے، پی کے کے کئی عشروں سے ترکی کے خلاف شورش برپا کئے ہوئے ہے، امریکہ اور ترکی دونوں نے پی کے کے کو ایک دہشتگرد گروپ قرار دے رکھا ہے، لیکن وائی پی جی کے بارے میں واشنگٹن کی سوچ ابھی تک انقرہ سے مختلف ہے