ملک میں مون سون بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

ملک میں ابر رحمت برسا اور خوب برسا ، پنجاب میں آج صبح سے بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ، محکمہ موسمیات نے آج بھی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ، پنجاب میں آج لاہور، روالپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، بہاولپور، سرگودھا میں بارش کی امید طاہر کی ہے،موسم کوشگوار ہوتے ہی ہر کسی کا چہرہ کھل اٹھا ، گرمی سے بلبلائے شہری خوش ہو گئے، گزشتہ روز بھی کشمیر اور کے پی کے میں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش کراچی میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، ادھر اندرون سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں ہوائیں چلیں گی۔