اسلام آباد کے سستا بازار میں جلنے والی دکانوں کے نقصان کا ازالہ حکومت کرے۔ سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سستا بازار میں جلنے والی دکانوں کے نقصان کا ازالہ حکومت کرے، سی ڈی اے بل وصول کرنے میں آگے آگے رہتا ہے ،، جبکہ ان کو اپنے ذمے داریوں کا احساس تک نہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے سستا بازار کا دورہ کیا، جبکہ وہاں موجود متاثرین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑا بازار کل سے بند ہے، جہاں سی ڈی اے کے عملے کے علاوہ کوئی نہیں آیا ، جہاں غریب آدمی کام کرتا تھا، جن کی مشکلات کم کرنے والا کوئی نہیں، انہوں نے سی ڈی اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے حکام بل وصول کرنے میں سب سے آگے ہوتے ہیں، جبکہ ان کو اپنی ذمے داریوں کا احساس تک نہیں ، سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بازار میں بحالی کا کام جلد از جلد شروع کرایا جائے ،، جبکہ متاثرین کی شکایات اور نقصان کا ازالہ کیا جائے، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ اورسینیٹ میں بھی اٹھائیں گے