ایس ای سی پی نے اسحاق ڈار کی ملکیتی کمپنیوں اور شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا
سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر علی عدنان نے شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز کا ریکارڈ نیب لاہور کو دے دیا, ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی کی جانب سے جمع کرائے ریکارڈ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مختلف کمپنیوں کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔ ریکارڈ ڈائریکٹر جنرل سلیم شہزاد کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو فراہم کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کو نیب میں طلب کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے