اسلام آ باد پولیس نے عید الاضحی کی سکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی زیر صدارت عیدالاضحی کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس, عید الاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس بشمول رینجرز 2500 اہلکا ر فرائض سر انجا م دیں گے, وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنانیکے لئے تمام پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں, منڈی مویشیاں کے لئے ایک جگہ مختص کر دی گئی ہے اس کے علاوہ کہیں بھی عارضی منڈیوں یا جانور بیچنے کی اجازت نہیں ہو گی , خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی, شہر میں کسی بھی جگہ بینرز کے ساتھ کیمپ لگانے اورگاڑیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا کرکھالیں اکٹھی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی, ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیا نی کی افسران کو ہدایات