سنت ابراہیمی کی ادائیگی کےبعدسینما گھروں کا رخ
شہرقائدمیں عیدالاضحٰی کے موقع پر سینما گھروں کی رونقیں بھی لوٹ آئی ہیں،سینما گھرمیں ہرشو کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے، ٹکٹ کے حصول کے لیے لمبی لائن میں لگے شائقین کا کہناتھا کہ نئے ڈائریکٹرزاورنوجوان اداکاروں نے پاکستانی فلموں کونئی جہت دی ہے،کافی دور سے پاکستانی فلمیں دیکھنے کے لئے آئے ہیں مگر ٹکٹ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے سارامزا کرکرا ہو گیا ہے، سینما منیجرکاکہناتھا ہے کہ پاکستان میں اب معیاری اور اچھی فلمیں بن رہی ہیں جس کی وجہ سے سینما گھروں کی رونقین بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں،اس عیدپرتین پاکستانی فلمیں پروازہےجنون، جوانی پھرنہیں آنی ٹو اورلوڈ ویڈنگ فلم بینوں کےلیے سینما گھروں پر پیش کی گئی ہیں۔