امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

Aug 24, 2018 | 01:24

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، اور ان کی کامیابی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، امریکی وزیر خاجہ نے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ ملکرکام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ، امریکی وزیرخارجہ نے عمران خان کے ساتھ افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھی بات کی اور تمام دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کیلیے پاکستان کی اہمیت کا ذکر کیا،، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،خطے میں امن اور استحکام بہت اہم اور ضروری ہے ،دو طرفہ تعلقات باہمی اعتماد پر مضبوط بنانا ہوں گے .

مزیدخبریں