وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزارت کیڈ ختم کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
سلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے دوران وفاقی وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (کیڈ) کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری دینے کے بعد اس کے اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرکے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے سپرد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزارت کیڈ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں قائم کیا گیا تھا، جسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھی جاری رکھا۔اس وزارت کے ماتحت 422 تعلیمی ادارے، وفاقی دارالحکومت کے اسپتال اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اٹھارٹی (سی ڈی اے) کام کر رہی ہے۔