نواز شریف، قمر الاسلام، حنیف عباسی کو آزادی سے محروم رکھنا نا انصافی ہے:- پرویز رشید

Aug 24, 2018 | 10:21

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف، قمر الاسلام، حنیف عباسی کو آزادی سے محروم رکھنا نا انصافی ہے، مسلم لیگی کارکن ساتھیوں کی آزادی کی کوشش کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں: Labb Azaad 22 September 2018

سابق وفاقی وزیراطلاعات پروپز رشید کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا انتخابی نتائج میں عوام نے چودھری نثار کو رد کر دیا، ن لیگ نے صدارتی امیدوار کا تاحال فیصلہ نہیں کیا، اتحادی جماعتوں سے صدر کے نام پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا اگر حزب اختلاف صدراتی امیدوار کے لیے ایک نام پر رضامند ہوجائے تو اچھا ہے۔ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے 47 مسلم لیگی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ملاقاتیوں کی فہرست میں عباس شریف اور حارث بٹ کی فیملی کا نام شامل ہے۔ لیگی رہنماؤں میں پرویز رشید، دانیال عزیز، مصدق ملک، ظفرالحق، مریم اورنگزیب اور عرفان صدیقی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

مزیدخبریں