چھٹیاں ختم: پنجاب اور کے پی میں دفاتر کھل گئے، حاضری معمول سے کم
عید کی چھٹیاں ختم ہوگئیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دفاتر کھل گئے، مگر دفاتر تاحال سنسان ہیں، عید کے تیسرے روز چھٹی نہ ہونے پر اکثر افسران و ملازمین نے خود ہی چھٹی کر لی۔مختلف محکموں میں حاضری تقریباً 10 فیصد کے قریب ہے، سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم ہے، ہر طرف ویرانی چھا گئی، دفتری کام کاج ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ ملازمین دفاتر سے غائب ہیں، پنجاب سول سیکرٹریٹ، محکمہ سکولز، صحت، مواصلات، آبپاشی سمیت کئی محکموں میں سناٹا ہے۔