عید کےتیسرے دن کا آغاز بارش سے ہوا، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی

Aug 24, 2018 | 10:45

عید کےتیسرے دن کا آغاز بارش سے ہوا، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم میں خنکی آگئی، لانڈھی، کورنگی، ملیر، ایئرپورٹ، شاہ فیصل کالونی، شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی اور بفر زون میں بارش ہوئی۔ فیڈرل بی ایریا، سہراب گوٹھ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گولیمار، لسبیل ہ اور گرومندر میں بھی پھوار نے سڑکیں تر کر دیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ، کھارا دار، میٹھا در، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار، کیماڑی اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی جس نے عید پر بلاتعطل اور بغیر لوڈشیڈنگ کے بجلی کی فراہمی کے دعووں کی قلعی کھول دی۔ شہر کے مختلف علاقوں سے آلائشیں نہ اٹھائے جانے کے باعث ہلکی بارش کی وجہ سے ان سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

مزیدخبریں