امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ

Aug 24, 2018 | 11:25

ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، آج بھی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اضافے کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 124 روپے 25 پیسے ہوگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافے کا رجحان جاری رہا تو آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں