عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں: وزیراعظم عمران خان

Aug 24, 2018 | 11:35

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی، ملاقات میں اسمبلی میں قانون سازی سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضرور پڑھیں: Maarka 18 September 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وہ ایوان کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں