پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پاگئے

Aug 24, 2018 | 11:58

لاہور: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے معاملات طے پا گئے جس کے مطابق دو ٹیموں کے درمیان سیریز 2021 میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا ایک ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچز جولائی 2021 میں ویسٹ انڈیز میں ہوں گے جب کہ دو ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز امریکا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے قومی ٹیم امریکی شہر فلوریڈا جائے گی۔ ویسٹ انڈزی 2021 میں ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے متحدہ عرب امارات آئے گی۔ 

مزیدخبریں