پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے
پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا، اس سے پہلے وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف، موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشرف کور کمانڈر ملتان تعینات کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کے عہدے پر تعینات تھے۔