میرے مواخذے سے امریکی معیشت تباہ ہوجائے گی:ڈونلڈ ٹرمپ

Aug 24, 2018 | 12:50

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ ان کی جانب سے دو خواتین ماڈلز کو ’ناجائز تعلقات‘ پر خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی کا عمل درست اور قانون کے مطابق ہے۔ غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ انتخابی مہم کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے، میرا واحد جرم ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک کو واضح شکست دینا ہے جس پر یہ سارا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو خاتون ماڈلز کو رقوم کی ادائیگی میں نے ذاتی حیثیت میں کی تھی جس کا انتخابی مہم سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لیکن جھوٹی مہم چلا کر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے میرے مواخذے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ میری انقلابی معاشی پالیسی کے باعث امریکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی اگر میرا مواخذہ کیا گیا تو یہ دوبارہ بحران کا شکار ہو جائے گی۔ امریکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار اور غربت عام ہوجائے گی۔ میں نے امریکا کی احمقانہ پالیسی کو امریکی مفاد سے ہم آہنگ کیا۔

مزیدخبریں