وفاقی حکومت کا (ن) لیگ کے دور میں بننے والے میٹرو منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ

Aug 24, 2018 | 13:02

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں بننے والے تمام میٹرو منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں بننے والے ٹرانسپورٹیشن کے منصوبوں بالخصوص لاہور، راولپنڈی اور ملتان میٹرو منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ وفاق کے زیر انتظام بننے والے لاہور میٹرو ٹرین اور کراچی گرین بس منصوبوں کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ذرائع کا بتانا ہےکہ جن کمپنیوں نے ان منصوبوں میں کام کیا اور جن سے بسیں خریدی گئیں ان سے متعلق بھی رپورٹس حاصل کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ آج اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں