نواز شریف اور مریم سے اہلخانہ اور لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم

Aug 24, 2018 | 16:57

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے اہلخانہ سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ 

جیل حکام کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص ہے تاہم عید کی تعطیلات کے باعث جمعرات کے بجائے آج نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں میں مریم نواز کی صاحبزادی اور داماد کے علاوہ مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، مصدق ملک، خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، سینیٹر چوہدری تنویر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر نے بھی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

مزیدخبریں