پنجاب میں مختصر کابینہ، وزیرِاعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں اتفاق
وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار کے درمیان ملاقات میں پنجاب میں مختصر کابینہ کے قیام کے بارے میں اتفاق ہو گیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب کے 15 وزرا دو سے تین روز میں حلف اٹھائیں گے، عبدالعلیم خان کو بلدیات جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ صحت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِاعلیٰ عثمان بزادر کے درمیان ملاقات میں اہم معاملات پر گفتگو کی گئی اور پنجاب کابینہ کو مختصر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دیگر وزرا میں سے محمود الرشید کو ہاؤسنگ اور سی اینڈ ڈبلیو اور مخدوم ہاشم کو محکمہ تعلیم کا قلمدان ملنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔