پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن مقرر کر دیئے گئے۔ شاہ بیگ مرزا اس سے قبل کور کمانڈر فائیو کور تعینات تھے۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کئے گئے ہیں۔ آئی جی سی اینڈ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی مقرر ہوئے ہیں۔ چیئرمین ایچ آئی ٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشرف کمانڈر ٹو کور تعینات کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر چیئرمین ایچ آئی ٹی مقرر ہوئے ہیں جبکہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کور کمانڈر راولپنڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔