پٹرول اور ڈیزل کی انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق ٹیکسیشن کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پراضافی ٹیکس نہیں وصول کیا جائے گا۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور

Aug 24, 2018 | 21:40

وزارت کا چارج سنھبالنے کے بعد وزیر پٹرولیم غلام سرور کا پہلی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بچت پالیسی پرفوری عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری گاڑی استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ انہوں نے وزارت پٹرولیم اور اس کے ماتحت اداروں میں ایک سے زائد گاڑی رکھنے والے تمام افسروں کو گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں کیے گئے ایل این جی کے معاہدوں کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔ کسی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیرپٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق ٹیکسیشن کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات پراضافی ٹیکس نہیں وصول کیا جائے گا

مزیدخبریں