وزیراعظم کی پالیسی کی روشنی میں وزارت آئی ٹی کے امور میں سرکاری میٹنگز کے دوران کھانے اور ہائی ٹی پر مکمل پابندی عائد ہوگی
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے سادگی اپنانے کے اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں وزارت کے امور میں مکمل سادگی اپنائی جائے گی، سرکاری میٹنگز کے دوران کھانے اور ہائی ٹی پر مکمل پابندی عائد ہوگی، سرکاری میٹنگز کے دوران صرف چائے یا کافی دستیاب ہوگی، سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ میٹنگز میں آدھا لیٹر منرل واٹر کی بوتل فراہم کئے جانے پر بھی پابندی عائد ہو گی، سٹیشنری کے استعمال کو کم کرنے کیلئے پالیسی اپنائی جائے گی ،سرکاری دستاویزات کیلئے استعمال ہونے والے کاغذات کی بچت کیلئے صفحوں کے دونوں اطراف پر پرنٹ کیا جائے گا۔