وزیراعظم،وزرا اور سرکاری افسرغیرملکی دوروں کیلئے کلب کلاس میں سفر کرینگے۔میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کا فرانزک آڈٹ ہو گا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری

Aug 24, 2018 | 22:26

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کچی آبادیوں کے مسائل کے حوالے سے ٹاسک فورس تشکیل دی جائیگی۔ نواز شریف نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں ایک سال میں اکیس ارب روپے استعمال کیے۔جبکہ تیس ارب کے فنڈز ایم این ایز کو دیے۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم، وزرا اور اراکین اسمبلی کے صوابدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے قانون سازی کرنا پڑی تو کرینگے۔ وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے وہ اپنے لیے خصوصی جہاز استعمال نہیں کرینگے۔ وزیراعظم،وزرا اور سرکاری افسران غیرملکی دوروں کیلئے کلب کلاس میں سفر کرینگے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کابینہ نے ملک گیر شجرکاری مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی۔ لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان میں میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کا فرانزک آڈٹ ہو گا۔وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت ایک ہزار ارب روپے کا گردشی قرضہ چھوڑکر گئی ہے۔ چاہتے ہیں گزشتہ دور حکومت کے میگا پراجیکٹس کی حقیقی تفصیلات سامنے آئیں۔

مزیدخبریں