نواز شریف، مریم نواز، قمر الاسلام اور حیف عباسی کو آزادی سے محروم رکھنا نا انصافی ہے, سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید

Aug 24, 2018 | 23:28

سابق وزیراطلاعات پرویز رشید سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن ساتھیوں کی آزادی کی کوشش کر رہے ہیں، نوازشریف مریم نواز قمر الاسلام اور حنیف عباسی کو آزادی سے محروم رکھنا نا انصافی ہے ۔ صحافی کے سوال پر کہ کیا چودھری نثار نے نواز شریف سے ملاقات کی کوشش کی، پرویز رشید بات ٹال گئے اور کہا کہ ملاقات کے بارے میں میں چودھری نثار خود ہی بتا سکتے ہیں، انتخابی نتائج میں عوام نے چوہدری نثار کو رد کردیا، صدارتی امیدوار سے متعلق سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اعتزازاحسن اڈیالہ جیل میں اکر نوازشریف سے اپنے الفاظ کی معافی مانگنں تو انکے نام پر غور کریں گے۔ مسلم لیگ ن نے صداراتی امیدوار کا تاحال فیصلہ نہیں کیا، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ حزب اختلاف صدارت کیلئے ایک نام پر متفق ہو جائیں تو اچھا ہے

مزیدخبریں