وزیراعظم کی صوبائی حکومتوں کو بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ صوبائی حدود میں موجود بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کی جائے۔ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے صوبائی چیف سیکرٹریوں کے نام جاری کئے گئے ایک خط میں تمام ڈپٹی کمشنرزکوایک مہینے میں اپنے اپنے علاقوں میں بے نامی جائیدادوں کی شناخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اپنی رپورٹس پیش کرنے کے پابند ہوںگے اور اس کی نقل وزیراعظم دفتر کو ارسال کریں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بے نامی جائیداد کی نشاندہی بعد میں ہوئی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر یا ترقیاتی ادارے کے سربراہ کے خلاف بے نامی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت کارروائی کی جائے گی۔