بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس اور انسانی حقوق سے متعلق نمائندے کشمیر کے حالات پر اظہارِ تشویش کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی کو بحال کیا جائے اور مقبوضہ وادی میں اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرفیو کا آج 20واں روز ہے مگر حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خراب ہو رہے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی بدستور معطل ہے جبکہ جمعے کو کرفیو اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ سری نگر میں مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ۔ قابض فوج کے طاقت کے اندھے استعمال سے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا۔