ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،1 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن نامعلوم دہشتگردوں نے مقامی ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے پر موقع پر ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے زخمی اور جانبحق ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی اثنا میں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔