بغداد میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق 30سے زائد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے صوبہ بابل میں گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے کم از کم پانچ افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ دارالحکومت بغداد سے 80 کلومیٹر دور المسیب شہر کے رش وا لے علاقے میں ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی دکانوں اور آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔صوبہ بابل کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکہ میں 39 افراد کو چوٹیں آئی ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تا ہم حملے کی ذمہ داری کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے نہیں لی ہے۔