سابق بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی چل بسے

سابق وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ارون جیٹلی انتقال کر گئے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی 9 اگست سے دہلی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ،دوران علاج ہفتے کے روزہسپتال میں دم توڑ گئے ان کی عمر 66 سال تھی۔ پسماندگان میں ان کی بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہ شا مل ہیں ۔