بنوں: اسکول وین کو حادثہ، 26 سے زائد طالب علم زخمی

بنوں میں اسکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چھبیس سے زائد طالب علم زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے گمبتی وزیر سب ڈویژن میں بریک فیل ہونے کے باعث اسکول وین حادثے کا شکار ہو گئی حادثے میں چھبیس سے زائد طالبعلم زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے ولاے طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا