شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پہ دو پروجیکٹائل داغے گئے
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا کہناہے کہ ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا نے مشرقی ساحل پہ 2 شارٹ رینج کے پروجیکٹائل فائر کئے ہیں ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے انٹیلیجنس ادارے ان پروجیکٹائل کا معائنہ کررہے ہیں،جاپان کے درخواست پر جنوبی کوریا متعلقہ انٹیلیجنس اطلاعات اور پروجیکٹائل کے بارے میں معلومات ٹوکیو کے ساتھ بھی شیئر کرے گا ۔