صوبہ بلخ میں افغان فورسز کی کارروائی،25 طالبان جنگجو ہلاک
افغان حکام کاکہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی تازہ کاررروائی میں 25 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ، افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے خلاف صوبہ بلخ میں چمتال صوبے میں آپریشن کیا گیاہے ،ان کے مطابق اپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، علاقے میں امن و امان کو بحال کرنے کیلئے حکومتی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا،واضح رہے کہ افغان طالبان نے حکومتی فورسز کی دعویٰ کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔