چین:اب کوئلے کی کانوں میں ریبورٹ بطور مزدور کام کریں گے۔
چین نے کوئلے کی کانوں میں ریبورٹ سے کام لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کارکردگی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حکام کا کہناہے کہ مائنگ ریبورٹ سے نا صرف کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ مزدوروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا،حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیق اور کام کا آغاز کیاگیاہے تاکہ جلد از جلد ریبورٹس بنایا جا سکے ،واضح رہے کہ چین میں پیٹرولنگ سمیت کئی شعبوں میں ریبورٹ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔