مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے بعد بھارتی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار,ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی جی اہلکار نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے بعد بھارتی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکارہونے لگے۔ ضلع اننت ناگ میں تینتیس سالہ سی آرپی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سی آرپی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈر ایم آروند نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا،ایم آروند نے دوہزار چودہ میں سی آرپی ایف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں تعینات متعدد بھارتی فوجی انسانیت سوز مظالم سے تنگ آکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں