چین میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کا فیصلہ
چین کی وزارت تجارت و سیاحت نے سیاحت کی ترقی کیلئے پر فضا مقامات کی ٹکٹ قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق سال2019 میں تعلیم ،ثقافت اور تفریح پر چین میں اوسط خرچ1033یو آن تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.9 فیصد زیادہ ہے،حکام کے مطابق ثقافت اور تفریح کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت زیادہ ہو رہی ہے ۔